جمعہ 26 اپریل 2024

توشہ خانہ ریفرنس، مریم نواز کے گھر منجمد کرنے پر دائر اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں

توشہ خانہ ریفرنس، مریم نواز کے گھر منجمد کرنے پر دائر اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(دھرتی نیوز) توشہ خانہ ریفرنس میں مریم نواز کے گھر منجمد کرنے پر دائر اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔

دھرتی نیوزکے مطابق درخواست میں انکشاف ہواہے کہ مری اورچھانگلہ گلی گھروں میں مریم نواز24 میں سے 3 حصوں کی مالک ہیں ،مری اورچھانگلہ گلی گھروں کے اکثریتی مالک نوازشریف، حسن اور حسین ہیں۔

مریم نواز کی درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ کلثوم نواز سے وراثت میں ملنے والی جائیداد منجمد نہیں کی جاسکتی ،احتساب عدالت نے نوازشریف کو اشتہاری قرا ردے کر جائیداد منجمد کردی،مری اور چھانگلہ گلی گھر وراثت میں آئے نیب کیس سے تعلق نہیں ۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت13 جنوری کو مریم نواز کی گھر منجمد کرنے پر دائر اعتراضات پر فیصلہ کرے گی ۔

Facebook Comments