ھفتہ 27 اپریل 2024

پاکستان آئے ہندو یاتری بھی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف

پاکستان آئے ہندو یاتری بھی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف

سکھر(دھرتی نیوز) بھارت سے ہندو  یاتریوں کا وفد سکھر میں سادھو بیلہ پہنچا جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا جس سے یاتری پاکستان کی مہمان نوازی کے معترف ہوگئے۔یاتریوں نے  اگلی مرتبہ بمعہ اہل و عیال آنے کا ارادہ ظاہر کیا۔وفد بھارت کے 5 صوبوں سے تعلق رکھنے والے 44 یاتریوں پر مشتمل ہے،جنہوں نے سادھو بیلہ مندر حاضری دی اور مذہبی رسومات ادا کیں۔

دھرتی نیوزکے مطابق ایک یاتری کا کہنا تھا کہ بھارت میں انہیں پاکستان جانے سے ڈرایا جا رہا تھا اور انہیں کم تعداد میں بھیجا جا رہا تھا تاہم یہاں آنے پر پتہ چلا کہ وہ باتیں سب مفروضے تھیں، کیوں کہ یہاں ایسا تحفظ حاصل ہے فکر کرنے کی کوئی ضرورت ہی نہیں۔ایک اور یاتری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مذہبی طور پر کوئی رکاوٹ نہيں ہے اور یہاں انسانيت اور محبت کی روایات کی پاسداری کی جاتی ہےبھارت میں ہونے والی پاکستان مخالف باتوں پر یاتریوں کا کہنا تھا کہ وہ سب سیاسی باتیں ہیں اور حقیقت میں یہاں ایسا کچھ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سندھ دھرتی پر جیسے ہی پہلا قدم رکھا انہیں پیار اور خلوص کا پیغام ملا۔

Facebook Comments