جمعہ 26 اپریل 2024

چین نے معروف امریکی جریدے بلوم برگ کی خاتون نمائندہ کو گرفتار کرلیا

چین نے معروف امریکی جریدے بلوم برگ کی خاتون نمائندہ کو گرفتار کرلیا
فوٹو : رائٹرز

بیجنگ (دھرتی نیوز) چین نے معروف امریکی جریدے بلوم برگ کی خاتون نمائندہ کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں بلوم برگ کے لیے کام کرنے والی جس نمائندہ کو گرفتار کیا گیا وہ خود چینی شہری ہیں۔

چینی حکام نے بلوم برگ نیوز بیورو کی نمائندہ پر چینی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیز فین نامی خاتون کو پیر کے روز سادہ لباس اہلکاروں نے ان کے گھر سے گرفتار کیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بلوم برگ کی نمائندہ چینی خاتون کو نیشنل سکیورٹی بیورو نے قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر چینی قوانین کے تحت گرفتار کیا جب کہ اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے اس سلسلے میں فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا جب کہ چینی سکیورٹی بیورو نے بھی اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کیا۔

دوسری جانب خاتون نمائندہ کی گرفتاری پر بلوم برگ کی جانب سے جاری بیان میں انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ اس معاملے پر صورتحال سمجھنے کے لیے چینی حکام سے مسلسل رابطے کیے جارہے ہیں اور ہم اپنی نمائندہ کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنے کے لیے معلومات اکٹھا کررہے ہیں۔

Facebook Comments