ھفتہ 27 اپریل 2024

پنجاب کے مختلف علاقے دھند کی لپیٹ میْں، 2 افراد جاں بحق

پنجاب کے مختلف علاقے دھند کی لپیٹ میْں، 2 افراد جاں بحق

پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے، دھند کے باعث موٹروے ایم تھری لاہور سے سمندری اور لاہور سے کوٹ مومن تک بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہناہے کہ شرقپور میں گہری دھند کے باعث 12 گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے میں نوجوان اور خاتون جاں بحق جبکہ 9 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق دھند کی وجہ سے پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک ایم فور بند ہے جبکہ حد نگاہ کم ہونے کے باعث سیالکوٹ موٹروے کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Facebook Comments