جمعہ 26 اپریل 2024

بھٹوخاندان کی قربانیوں کو ذاتی مفاد پر قربان کردیا گیا، فردوس عاشق اعوان

بھٹوخاندان کی قربانیوں کو ذاتی مفاد پر قربان کردیا گیا، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(دھرتی نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فرودس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جعلی راجکماری کی گڑھی خدابخش آمد پر بے نظیر  بھٹو کی روح تڑپ اٹھی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کی شہید بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج بھٹوخاندان کی قربانیوں کو ذاتی مفاد پر قربان کردیا گیا اور ضیا الحق کے منہ بولے بیٹے اور اسکی باقیات کو گلے لگایاگیا۔

معاون خصوصی پنجاب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ قابض گروہ نے بھٹو اور بی بی شہید کےجمہوری فلسفےکو تار تار کردیا، یقیناً بی بی کی قبر پر کھڑےہوکر راجکماری نے معذرت بھی کی ہوگی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھٹو کے اصل وارث دربدر ہیں، جبکہ بھٹو کی وراثت اور سیاست پر ناجائز قابضین جمہوریت کےخلاف سازشیں کررہےہیں، جس ٹولے نے بھٹو کےحقیقی ورثا کو حق نہ دیا وہ سندھ کے عوام کو کیا انصاف دینگے۔

Facebook Comments