ھفتہ 27 اپریل 2024

امریکا میں کرسمس پر دھماکا کس نے کیا؟ ملزم کی شناخت ظاہر کر دی گئی

امریکا میں کرسمس پر دھماکا کس نے کیا؟ ملزم کی شناخت ظاہر کر دی گئی

امریکا کے شہر نیش ویل میں کرسمس کے موقع پر دھماکا کرنے والے شہری کی شناخت ظاہر کر دی گئی۔

حکام نے تصدیق کر دی ہے کہ امریکی شہر نیش ول میں کرسمس پر دھماکا 63 سالہ مقامی شہری انتھونی وارنر نےکیا، ملزم دھماکے میں خود بھی زخمی ہو گیا تھا۔

نیش ویل میں کرسمس کے روز گاڑی میں ہونے والے دھماکے سے 3 افراد زخمی جبکہ 40 عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔

نیش ول کے میئر کا کہنا ہے کہ واقعے میں متاثر اے ٹی اینڈ ٹی کی عمارت اور دھماکے میں ممکنہ طور پر کوئی تعلق لگتا ہے۔

Facebook Comments