ھفتہ 27 اپریل 2024

مریم نے بے نظیر بھٹو شہید کی برسی پر مگر مچھ کے آنسو بہائے

مریم نے بے نظیر بھٹو شہید کی برسی پر مگر مچھ کے آنسو بہائے

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز نے بے نظیر بھٹو شہید کی برسی پر مگر مچھ کے آنسو بہائے، بھتیجی استعفے دیتی ہے اور چچا قومی ڈائیلاگ کی بات کرتا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اپنی ذات کےلیے مذاکرات کرنا چاہتی ہے، حکومت کو دباؤ میں لانے کا پینترہ کبھی ان کے کام نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن میں ریلیف کےلیے دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا،مسلم لیگ ن اپنے بیانیے کے تضاد میں پھنسی رہے گی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت قومی مفادات کےلیے مذاکرات کرسکتی ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔

Facebook Comments