بدہ 08 مئی 2024

نواز شریف کی دوسری بیٹی اسما نواز بھی پھنس گئیں ، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

نواز شریف کی دوسری بیٹی اسما نواز بھی پھنس گئیں ، نجی نیوز چینل کا دعویٰ
فوٹو : رائٹرز

اسلام آباد(دھرتی نیوز)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اسما نواز کو بھی چوہدری شوگر مل کیس میں شامل کر لیا گیا ہے۔

 دھرتی نیوز کے مطابق اسما نواز کو چوہدری شوگر مل سے 11 لاکھ 28 ہزار روپے منافع ملاجبکہ نیب کے مطابق چوہدری شوگر مل رواں سال 13 کروڑ 11 لاکھ روپے سے زائدروپے کے نقصان میں جا رہی تھی۔

اسما نواز کے اثاثوں میں اضافہ ہوتا گیا جب کہ انکا ذرائع آمدن کچھ نہیں تھا۔

اسما نواز کے اثاثے 1992 میں 14 لاکھ 70 ہزارروپے تھے۔

نیب کے مطابق 1993میں اسما نواز کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ 50 ہزارروپے تک پہنچ چکی تھی۔

Facebook Comments