جمعہ 26 اپریل 2024

روس نے وائرس کے ذریعے خطرناک ترین ہتھیار بنانے کی تیاری کرلی؟ انتہائی خطرناک خبر آگئی

روس نے وائرس کے ذریعے خطرناک ترین ہتھیار بنانے کی تیاری کرلی؟ انتہائی خطرناک خبر آگئی
فوٹو : رائٹرز

ماسکو(دھرتی نیوز ڈیسک) کورونا وائرس ہی کے متعلق ایک سازشی نظریہ پایا جا رہا ہے کہ یہ اسے لیبارٹری میں تیار کرکے دنیا میں پھیلایا گیا ہے۔

اب روسی سائنسدانوں کے متعلق ایسا ہی ہوشربا دعویٰ منظرعام پر آ گیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق روسی سائنسدانوں پر مبینہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ جان لیوا ایبولا اور ماربرگ وائرس کے ذریعے ایسا حیاتیاتی ہتھیار بنا رہے ہیں جو روئے زمین پر قیامت برپا کر سکتا ہے۔

برطانوی خفیہ ایجنسی کے ذرائع کے مطابق اس ہتھیار کی تیاری کا پراجیکٹ اسی پروگرام کے تحت چل رہا ہے جسے’ٹولیڈو‘ کا خفیہ نام دیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں روس کے ایک اپوزیشن لیڈر الیگزی نیوالنے کو زہر دیا گیا تھا، جس کے متعلق مبینہ انکشاف ہوا ہے کہ اس کے پیچھے روس کی خفیہ ایجنسی ایف ایس بی کا ہاتھ ہے جس کی نگرانی میں ٹولیڈو نامی پروگرام چل رہا ہے۔

اس پروگرام کا نام ٹولیڈو امریکی ریاست اوہائیو کے شہر ٹولیڈو کے نام پر رکھا گیا ہے جہاں 1918ءمیں ایک خوفناک وائرس پھیلا تھا۔

یا پھر سپین کا اسی نام کا ایک شہر ہے جہاں 1958ءمیں ایک وباءپھیلی تھی اور ہزاروں جانیں نگل گئی تھی۔

Facebook Comments