ھفتہ 27 اپریل 2024

اداکارہ ثناءجاوید کو کیا چیز چرانے کی عادت ہے؟ جانئے

اداکارہ ثناءجاوید کو کیا چیز چرانے کی عادت ہے؟ جانئے
فوٹو : رائٹرز

لاہور (دھرتی نیوز ڈیسک) پاکستان کی خوبرو اداکارہ ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ اپنے شوہر معروف گلوکارعمیر جسوال کی کافی چرانے کی عادی ہیں۔

جیو ڈرامہ سیریل ’ خانی‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلکیشن انسٹا گرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، ثنا جاوید تصویر میں مغربی لباس پہنے ہوئے ہیں اور کافی پیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

ثنا جاوید نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے عمیر جسوال کی جانب اشارہ کیا ہے اور کیپشن میں لکھا ہے کہ ’وہ ہمیشہ عمیر جسوال کی کافی چرا لیتی ہیں۔

ثنا جاوید کی اس خوبصورت تصویر اور دلچسپ کیپشن پر عمیر جسوال کی جانب سے بھی کمنٹ کیا گیا ہے۔

عمیر جسوال نے کمنٹ کرتے ثنا جاوید کو ’کافی چور‘ قرار دیا ہے اور ساتھ میں ایک شریر ایموجی بھی بنایا ہے۔

ثنا جاوید کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر مشہور اداکارہ منال خان کی جانب سے بھی کمنٹ کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھی عادت ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کوروناوائرس لاک ڈاؤن کے دوران ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال نے اپنی شادی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔

شوبز سے تعلق رکھنے والی اس جوڑی کی شادی کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی جس میں صرف قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

Facebook Comments