جمعہ 26 اپریل 2024

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سست بیٹنگ کی ”مثال“ قائم کر دی

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سست بیٹنگ کی ”مثال“ قائم کر دی
فوٹو : رائٹرز

لاہور (دھرتی نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سست بیٹنگ کی ”مثال“ قائم کر دی ہے۔ 

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق ماﺅنٹ منگنوئی ٹیسٹ کے تیسرے روز 100رنز مکمل کرنے کیلئے 65.3اوورز کھیلے جو مئی 2001ءکے بعد کسی بھی ٹیم کی جانب سے یہ پہلی اننگز میں سست ترین بیٹنگ کا ریکارڈ ہے، اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر یہ ساتویں سست ترین سنچری ہے۔

دیگر 6میچز میں اس سے زیادہ سست روی سے رنز بنے مگر سب دوسری اننگز میں تھے جب ٹیمیں میچ کو ڈرا کرانے کیلئے رنز بنانے کے بجائے وقت ضائع کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ پاکستان ٹیم کے اس منفی رویے کو سابق کرکٹرز کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا۔

Facebook Comments