ھفتہ 27 اپریل 2024

پاکستان میں کورونا سے مزید 2 ہزار 118 افراد متاثر

پاکستان میں کورونا سے مزید 2 ہزار 118 افراد متاثر

اسلام آباد(دھرتی نیوز) عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 2 ہزار 118 افراد متاثر ہو گئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 لاکھ 92 ہزار 594 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 52 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہزار 461 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 44ہزار360مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 35ہزار707 زیرعلاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 160 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 623، خیبر پختونخوا ایک ہزار 683، اسلام آباد 428، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 185 اور آزاد کشمیر میں 229 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:قومی ادارہ صحت کی پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 38 ہزار395، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار729، سندھ میں 2 لاکھ 19 ہزار452، پنجاب میں ایک لاکھ 41 ہزار393، بلوچستان18 ہزار254، آزاد کشمیر 8 ہزار 383 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 870 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی۔ دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ چاروں کے ٹیسٹ  لے کر  این آئی ایچ بھجوا دیے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 5.92 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔

حیدرآباد میں شرح 8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95،اسلام آباد3.98، خیبرپختونخوا5.87، پنجاب4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے

Facebook Comments