اتوار 19 مئی 2024

وہ وفاقی وزیر جس نے امریکہ میں اپنے کاروبار کا اعتراف کرلیا

کراچی (دھرتی نیوز) وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی زمینوں پر قبضہ ہو رہا ہے اور سندھ پولیس ریلوے کی زمینوں پر قبضہ کروانے میں ملوث ہے، مگر مشکل حالات کے باوجود ریلوے کی قیمتی زمین پر سے قبضہ ختم کرایا، کوشش ہے کہ محکمہ ریلوے کو اثاثوں کی مدد سے خسارے سے نکالا جائے، آمدنی نہ بڑھائی تو اس ادارے کا حال بھی پاکستان سٹیل جیسا ہوگا، ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے، دستیاب وسائل سے فریٹ ڈبل کریں گے، ہمارااحتساب میڈیاکے سوا کوئی نہیں کرسکتا، میراکوئی بزنس پاکستان میں نہیں، البتہ امریکا میں تیل کا کاروبار ہے ، میں پاکستان میں پیسہ لارہا ہوں۔وہ ہفتے کو یہاں سٹی سٹیشن پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر نے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) گلبائی اسٹیشن اور ریلوے پھاٹک کے دورے میں انہوںنے کے سی آر منصوبے کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ میں ہر چیز دیکھ رہا ہوں، ہر جگہ پہنچ رہاہوں، کے سی آر ون اور ٹو کے ساتھ ساتھ ایک ایک پھاٹک دیکھا، چندماہ میں فریٹ دوگناکردوں گا، بہت سی ملکی اورغیرملکی کمپنیوں سے رابطہ کررہے ہیں، کوشش ہے کہ متعلقہ کمپنیاں زمین پاکستان کی ترقی کے لیے استعمال کریں، 11 جنوری کو ازبکستان جاؤں گا، بہت سے معاہدوں پر بات ہوگی، میرا اورریلوے افسران کاقبلہ درست کرناعوام کاکام ہے،وفاقی وزیر نے ریلوے کی زمین استعمال کرنے کے لیے نجی شراکت داری کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ جلد گورنرہاوس میں منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔

Facebook Comments