جمعہ 26 اپریل 2024

سامسنگ S21 فون منظرِ عام پر لے آیا

S 21

کوریا (رضا شاہ)  سام سنگ نے جمعہ کے روز کوریا میں اپنی گیلکسی    S 21 سیریز آن لائن کی نقاب کشائی کرتے ہوئے بتایا کہ S21 بہترین سوفٹ وئیر اور تیز پروسیسر، لاجواب کیمرہ اور پرکشش ڈیزائن کا حامل ہے . S21 کی تین قسمیں ہیں  جن میں گیلیکسی ایس 21 ، ایس 21 پلس اور سب سے بڑا 6.8 انچ ڈسپلے والا  جسے الٹرا کہا جاتا ہے، شامل ہے۔

 اعلان کے مطابق اندازاً قیمت S21 کے لئے 799 امریکی ڈالر اور S 21 پلس کے لئے 999 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ الٹرا کی قیمت 1،199 ڈالر ہوگی. چونکہ پچھلی S20 سیریز کی فروخت کم تھی اور آئی فون 12 اچھی طرح سے فروخت ہورہا ہے جس سے لگتا ہے کہ سام سنگ الیکٹرانکس فروخت کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لئے 10 لاکھ کوریا وان سے قیمت نیچے رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ S20 کے مقابلے میں توقع ہے کہ رواں سال کے آخر تک دنیا بھر میں 28 ملین S 21 ڈیوائسز فروخت ہوں گی ، جو S 20 سیریز کی پچھلے سالوں کی فروخت سے تقریبا 8 فیصد زیادہ ہیں۔

Facebook Comments