جمعہ 17 مئی 2024

کتے نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگادی، ویڈیو وائرل

کتے

سڈنی(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا میں کتے نے چلتی گاڑی چھلانگ لگادی جس کی ویڈیو سوشدل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں کتے کے گاڑی سے کودنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے مالک کے ساتھ گاڑی میں جارہا تھا کہ اچانک چورنگی سے جیسے ہی گاڑی نے موڑ لیا تو کتا گاڑی کی کھڑکی سے کود گیا۔

کتے کے گرتے ہی پیچھے آنے والی گاڑی نے فوری بریک لگایا جس کے باعث کتا کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی سے گرنے کے بعد کتا گھاس پر ٹہلنے لگا اور اس کے مالک نے تھوڑی آگے جاکر گاڑی روکی اور اپنے کتے کی خیریت معلوم کی جس کے بعد وہ کتا مالک سے لپٹ گیا۔

مالک کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ اپنے کتے کے ساتھ یہاں سے گزرتے ہیں مگر آج معلوم نہیں وہ کیسے گر گیا جبکہ کتے کو معمولی چوٹیں بھی آئی ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں جانوروں کے تحفظ کے لیے قانون کے تحت جرمانے اور قید کی سزا دی جاتی ہے۔

اگر کوئی جانور مالک کی غفلت کی وجہ سے زخمی ہوجائے تو مالکان کو چھ ماہ قید کی سزا اور ساڑھے پانچ ہزار آسٹریلوی ڈالر تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Facebook Comments