اتوار 28 اپریل 2024

کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ صرف 10 منٹ میں

کورونا ٹیسٹ

آئی ٹی ماہرین ایک ایسی ایپ بنانے میں مصروف ہیں جس سے عالمی وبا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ صرف دس منٹ میں حاصل کیا جا سکے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئی ایپ انسانی تھوک کی مدد سے صرف دس منٹ میں کورونا کا پتہ چلائے گی۔

موبائل فون ایک چھوٹی خوردبین سے منسلک ہو گا، جس کی مدد سے تھوک کے تجزیے سے کورونا وائرس کی موجودگی کا پتہ چلایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایپ کا مقصد کورونا ٹیسٹ کا جلد اور درست نتیجہ حاصل کرنا ہے۔

ایپ بنانے والے ایک انجینئر نے بتایا کہ “میرے کچھ دوست ہیں جن کو COVID-19 تھا اور وہ انتہائی مایوس تھے ، کیونکہ ان کے پی سی آر کے نتائج آنے میں چھ یا سات دن لگ رہے تھے اور اینٹیجن ٹیسٹ کی رپورٹس بھی منفی مل رہی تھیں۔

لیکن جب انھوں نے پی سی آر کا حتمی ٹیسٹ لیا تو انہیں پتہ چلا کہ وہ بیمار ہیں ، جس کا انہیں پہلے سے ہی شبہ تھا۔

Facebook Comments