اتوار 28 اپریل 2024

کورونا کی وجہ سے دنیا پریشان، لیکن حالات کب تک معمول پر آنے کا امکان ہے؟ بل گیٹس نے ممکنہ وقت بتادیا

وارسا(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) کورونا وائرس کی ویکسین کا انتظار تھا جو تیار ہو چکی ہے مگر یہ سوال اب بھی ہر ذہن میں کلبلا رہا ہے کہ دنیا آخر کب اس موذی وباءسے پہلے کے معمول پر آئے گی؟ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اس سوال کاممکنہ جواب دے دیا ہے۔ پولینڈ کے اخبار گزیٹا ویبورکزا کو انٹرویو دیتے ہوئے بل گیٹس نے کہا ہے کہ دنیا کو 2022ءکے آخر تک معمول پر آ جانا چاہیے۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس کی وباءایک ناقابل یقین المیہ ہے جسے آئندہ سال کے آخر تک ختم ہو جانا چاہیے اور دنیا واپس اس وباءسے پہلے کے معمول پر چلی جانی چاہیے۔“ رپورٹ کے مطابق سالہا سال تک دنیا کے امیر ترین شخص رہنے والے بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملنڈا گیٹس نے کورونا وائرس کی وباءکے خلاف عالمی جنگ میں 1ارب 75کروڑ ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کی ہے۔ یہ رقم انہوں نے بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کے ذریعے عطیہ کی۔

Facebook Comments