سوشل میڈیا پر اس جوڑے کی تصویر زیرِ بحث کیوں ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک جوڑے کی تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے بحث کی جا رہی ہے۔
وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون اونچی پہاڑی پر کھڑی ہیں اور ساتھ ہی لڑکے نے ان کا ہاتھ تھاما ہوا ہے جس کا ایک پاؤں زمین پر جب کہ دوسرا پاؤں ہوا میں ہے۔
تصویر میں اونچی پہاڑی کے نیچے روڈ بھی دیکھا جا سکتا ہے جو کہ کافی خوفناک لگ رہا ہے۔
Whats stopping you from doing this? pic.twitter.com/XwSBJScSrU
— Shreela Roy (@sredits) February 2, 2021
اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب بحث کی جا رہی ہے کہ آیا یہ اصلی تصویر ہے یا اسے ایڈٹ کیا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر شریلا رائے نامی صارف کی جانب سے یہ تصویر شیئر کی گئی جس کے کیپش میں انہوں نے لکھا کہ آپ کو ایسا کرنے سے کیا روک رہا ہے؟
اس تصویر پر اب تک ہزاروں لائیکس اور شیئرز آ چکے ہیں اور صارفین تذبذب میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ یہ اصل ہے یا اسے ایڈٹ کیا ہوا ہے۔
تاہم چند صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس اینگل سے یہ تصویر کھینچی گئی ہے اسی کی وجہ سے یہ زیادہ خطرناک دکھائی دے رہی ہے۔
Facebook Comments