اتوار 19 مئی 2024

جوبائیڈن نے ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کیلیے شرط رکھ دی

جوبائیڈن

واشنگٹن(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کے لیے مشروط رضامندی ظاہر کردی۔

جوبائیڈن  نے کہا ہےکہ ایران کو مذاکرات کی میزپرلانے کے لیے پابندیاں نہیں ہٹائیں گے، ایران نے یورینیئم کی افزدگی روک دی تو پابندیاں ہٹادیں گے۔

امریکی صدر کے بیان پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ جوہری معاہدےکی پاسداری پر ایران کی واپسی ، امریکی پابندیوں کے خاتمے سے ہی ممکن ہوگی۔

واضح رہےکہ ایران نے امریکی  پابندیوں پر عالمی عدالت انصاف سے بھی رجوع کررکھا ہے اور عالمی عدالت انصاف نے امریکی پابندیوں کے خلاف ایران کی درخواست کوقابل سماعت قرار دیا ہے ۔

Facebook Comments