جمعہ 03 مئی 2024

بات کرنے کے طریقے سے آپ کس طرح جھوٹے کو پکڑ سکتے ہیں؟ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے طریقہ بتادیا

پیرس(دھرتی نیوز ڈیسک) سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں لوگوں کے جھوٹ پکڑنے کا ایک آسان طریقہ بتا دیا ہے۔

 دھرتی نیوز کے مطابق سوربون یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ جب کوئی شخص جھوٹ بول رہا ہوتا ہے تو وہ معمول کی نسبت زیادہ آہستہ بولتا ہے اور الفاظ کے درمیان میں وہ زیادہ زور نہیں ڈالتے۔

اس تحقیق میں سائنسدانوں نے کئی لہجوں اور مبنی آوازیں ریکارڈ کیں اور کچھ لوگوں کو سنائیں اور انہیں ان میں سے سچ اور جھوٹ بولنے والوں میں تمیز کرنے کو کہا۔ رضاکاروں نے ان لوگوں کو جھوٹا قرار دیا جن آہستہ بول رہے تھے اور الفاظ کے درمیان میں ان کی آواز کی شدت کم تھی۔

نتائج میں تحقیقاتی ٹیم کا کہنا تھا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کو دیانت دار اور سچا آدمی سمجھیں تو آپ زیادہ تیز بولیں اور الفاظ کے درمیان میں آواز میں شدت زیادہ رکھیں اور آخر میں آواز کی شدت میں کمی لائیں۔

Facebook Comments