اتوار 28 اپریل 2024

کوروناوائرس: سعودی شہریوں کے لیے بہترین آفر

کوروناوائرس

ریاض(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی شہریوں کو کورونا ٹیسٹ کروانے کے لیے اب کلینک سے پیشگی وقت لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ وہ فوراً جاکر ہاتھ کے ہاتھ وائرس کی ٹیسٹنگ کروا سکیں گے۔

غیرملکی خبرساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں یہ آفر ‘تطمن’ نامی کلینک کی جانب سے دی گئی ہے جہاں سے ہر کوئی بغیر پیشگی وقت لیے کورونا ٹیسٹ کراسکتا ہے۔ کوئی بھی شہری وائرس سے متعلق شک کا شکار ہو یا اسے لگے کہ وہ وائرس میں مبتلا ہے تو فوراً ٹیسٹنگ ہوسکتی ہے۔

ادارہ امور صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کی سہولت روز اول سے ہی مفت فراہم کی گئی جس کے بعد شہریوں کو متعلقہ کلینکس سے پیشگی وقت لینا پڑتا تھا۔

تاہم اب تطمن کلینک سے شہری بغیر پیشگی وقت مانگے ٹیسٹ کرواسکیں گے۔

خیال رہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں قائم تطمن کیلنکس چوبیس گھنٹے جبکہ کچھ ہفتے کے ساتوں دن اور یومیہ 16 گھنٹے کام کرتے ہیں جہاں کورونا ٹیسٹنگ کی کوئی فیس بھی نہیں ہے۔

Facebook Comments