اتوار 28 اپریل 2024

سعودی عرب میں چینی ویکسین کی منظوری کب تک متوقع ہے؟ پاکستانی سفیر جنرل(ر) بلال اکبر نے خوشخبری سنا دی

جدہ(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل(ر)بلال اکبر نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں سال حج کے بعد سعودی عرب میں چینی ویکسین سائنو فارم کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر بتایا کہ چینی ویکسین کی منظوری کے سلسلے میں پچھلے2ماہ سےکوشش کر رہےہیں اور سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،پہلے مرحلے میں سعودی حکام کی دو ٹیموں نے بیجنگ جا کر سائنو فام اور سائنو ویک کی مینوفیکچرنگ سہولتوں کا جائزہ لیا، اب ٹیمیں خلیجی ممالک میں چینی ویکسین کی مینو فیکیچرنگ اور سپلائی کا جائزہ لیں گی، میری ذاتی رائے یہ ہے کہ حج کے فوری بعد چینی ویکسین کی منظوری کا اعلان کر دیا جائے گا۔

 لیفٹیننٹ جنرل (ر)بلال اکبر نے بتایا کہ 7 جولائی کو سعودی وفد پاکستان جا رہا ہے جو وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا، امید ہے اس دورے میں اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے آجائے گی،جن افراد کا ڈیٹا سفارتخانے میں جمع ہوا تھا ان میں 10 ہزار کیسز لیبر منسٹری اور وزارت داخلہ کو دیے ہیں، لیبر منسٹری نے وعدہ کیا ہے کہ ڈھائی ہزار کیسز اس ہفتے میں حل کر دیں گے۔لیفٹیننٹ جنرل (ر)بلال اکبر نے یہ بھی کہا کہ پی آئی اے کی سعودی عرب کے لے فلائٹس کی بحالی بھی اسی ماہ متوقع ہے۔

Facebook Comments