پیر 20 مئی 2024

وہ ملک جہاں کورونا کے صرف 3کیس سامنے آنے پر دوبارہ لاک ڈاؤن لگادیاگیا

ولنگٹن(دھرتی نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ دنیا کے ان پہلے چند ممالک میں سے تھا جنہوں نے اپنے بہترین اقدامات کی بدولت اس موذی وباءکو شکست دی لیکن اس وباءکی دوسری لہر سے نیوزی لینڈ بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکا اور وہاں بھی تین نئے کیس سامنے آ گئے ہیں۔

میل آن لائن کے مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے یہ نئے کیس آکلینڈ میں سامنے آئے ہیں جس کے بعد آسٹریلیا نے فوری طور پر نیوزی لینڈ کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تین نئے کیس سامنے آنے کے بعد آکلینڈ میں تین روز کے لیے لاک ڈاﺅن کردیا گیا ہے اور شہر بھر میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان تینوں مریضوں کا تعلق ایک ہی فیملی سے ہے۔ ایک مریض اس فیملی کی خاتون ہے جو ایل ایس جی سکائی شیفس میں ورکر ہے۔

دوسری مریض اس خاتون کی بیٹی ہے جو پیپاٹوئیٹوئی ہائی سکول کی طالبہ ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 2ہزار 336کیس سامنے آ چکے ہیں ۔ان میں سے 25افراد کی موت ہوئی۔

Facebook Comments