جمعہ 03 مئی 2024

پاکستان، جرمنی کا ٹیلی کام شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ٹیلی کام

اسلام آباد (دھرتی نیوز) پاکستان اور جرمنی نے ٹیلیکام کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجو ہ نے پاکستان میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلا گیک سے گزشتہ روز ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فریقین کی جانب سے باہمی دلچسپی کے امور بشمول انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والے ٹیلیکام سیکٹر میں مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ فوائد کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

Facebook Comments