منگل 14 مئی 2024

موبائل پانی میں گرنے کے بعد بھی بلکل ٹھیک مگر کیسے؟

آج کل ہماری زندگی میں سب سے زیادہ ضروری اسمارٹ فونز کا استعمال ہے اور اس کے خراب ہونے پر بہت پریشان ہوجاتے ہیں کیونکہ ہمارے معمولات زندگی اس سے منسلک ہوتے ہیں۔

سب سے بڑا اور زیادہ نقصان اس وقت ہوتا ہے جب موبائل پانی میں گر جاتا ہے کیونکہ اس سے موبائل خراب ہوجاتا ہے یا کوئی بڑا نقصان ہوجاتا ہے۔

لیکن اس کو بہت آسانی سی حل کیا جاسکتا ہے جو کہ صرف گھریلو چیزوں سے ہی ممکن ہے۔

اگر آپ کا فون گیلا ہو گیا ہے یا اس میں پانی چلا گیا ہے تو آپ کچے چاولوں کی مدد لے سکتے ہیں۔

ایک باؤل میں کچے چاول ڈالیں اور فون کو کھول کر ان چاولوں میں ایسے رکھ دیں کہ کچھ چاول موبائل کے اوپر اور کچھ نیچے ہوں۔

تاہم آپ موبائل کو چاولوں میں رکھنے کے ایک گھنٹے بعد دیکھ سکتے ہیں، اگر فون تب بھی نہ چلے تو کچھ دیر اور رکھا رہنے دیں۔

اس سے سارا پانی چاول جذب کر لیں گے اور آپ کا فون مکمل طور پر ٹھیک کام کرنے لگے گا۔

سائنسی اعتبار سے چاول میں یہ خصوصیت پائی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر پانی جذب کر لیتا ہے، اسی لیے چاول کی فصل کو کبھی بھی سوکھا نہیں چھوڑا جاتا ہے۔

Facebook Comments