جمعہ 26 اپریل 2024

اب میں زلمی فیملی کا حصہ ہوں, پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سے قبل “حلیمہ سلطان” کا بیان بھی آگیا

لاہور، استنبول (دھرتی نیوز) پاکستان سپر لیگ کے سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب سے قبل پشاور زلمی کی ایمبسڈر اور ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کے کردار سے شہرت پانیوالی اداکارہ اسرا ء بلجک کا موقف بھی آگیا اور انہوں نے اعلان کیا کہ اب میں زلمی فیملی کا حصہ ہوں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر اپنی ایک ٹوئیٹ میں اسرابلجک نے لکھا کہ اب سے میں زلمی فیملی کا حصہ ہوں، مجھے فخر ہے کہ میں آپ کے ساتھ ٹیم کی حمایت کروں گا۔

یاد رہے کہ پشاور زلمی نے ترانے کی ویڈیو میں اداکارہ ہانیہ عامر، اسرا بیلگیچ، ماہرہ خان اور اداکار علی رحمان کو شامل کیا گیا ہے۔

Facebook Comments