ھفتہ 27 اپریل 2024

کس مہینے میں پیدا ہوں تو محبت کی شادی کا امکان زیادہ ہوتا ہے؟

ماہرین علم نجوم ستاروں کو دیکھ کر انسان کی زندگی و قسمت کے متعلق کئی طرح کے انکشافات کرتے ہیں۔

اب انہوں نے کچھ ایسے ستاروں کے متعلق بھی بتا دیا ہے جن کے حامل لوگوں کی محبت کی شادی ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ان میں پہلا برج حمل ہے۔ جن لوگوں کا یہ برج ہو وہ بہت جذباتی قسم کے لوگ ہوتے ہیں اور خود سے محبت کرنے والوں پر مکمل بھروسہ کرتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی محبت کو نبھانے اور تعلق کو برقرار رکھنے کے لیے سخت جدوجہد کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی محبت کی شادی ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

برج جدی کے حامل لوگوں کی محبت کی شادی ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ ایسے لوگ محبت کرنے والوں کے بہت زیادہ قریب رہتے ہیں۔ تیسرے نمبر پر برج ثور، چوتھے نمبر پر برج قوس اور پانچویں نمبر پر برج جوزہ کے حامل لوگوں کی محبت کی شادی ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ برج جوزہ کے حامل لوگ اس مزاج کے ہوتے ہیں کہ ان کے کسی ایسے شخص سے شادی کرنے کا امکان انتہائی کم ہوتا ہے جس کے ساتھ وہ تعلق میں رہ چکے ہوں۔ یہ لوگ اپنی پسند کے شخص کے ساتھ شادی کرنے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔

Facebook Comments