جمعہ 26 اپریل 2024

نیوزی لینڈ، ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ

نیوزی لینڈ

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث نیوزی لینڈ کے شہر آکلیند میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق آکلینڈ میں 7 دن کا لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن نے کیا۔

ذرائع کے مطابق ملک کے دیگر حصوں میں دوسری سطح کی پابندیاں نافذ رہیں گی جس کے تحت عوامی اجتماعات محدود کر دیئے جائیں گے اور تین دن تک شہریوں کو سوائے ضروری کام کے گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

دوسری جانب آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

پولیس کی جانب سے روکے جانے پر مشتعل مظاہرین نے پولیس پر دھاوا بول دیا۔

تصادم کے بعد پولیس نے 23 افراد کو گرفتار کرلیا۔

Facebook Comments