جمعہ 26 اپریل 2024

کوریا سے پاکستان اشیاء برآمد کرنیوالوں کا کمرشل کونسلر عمران رزاق نے اہم اجلاس بلا لیا

کوریا (دھر تی نیو ز-انٹر نیشنل ڈیسک) پاکستانی مصنوعات کو کوریا کی منڈی میں فروغ دینے کے لیے پاکستانی سفارت خانے میں تعینات کمرشل کونسلر عمران رزاق نے اجلاس بلالیا۔

پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کے صدر جناب مدثر چیمہ نے بتایا کہ کوریا میں موجود ایسے کاروباری حضرات جو پاکستان سے اشیا برآمد کر رہے ہیں ان کے لیے کمرشل کونسلر عمران رزاق نے ایک خصوصی میٹنگ کا اہتمام کل کیا ہے . اس میٹنگ میں پاکستانی حلال کھانےکی اشیاء ، جراحی کے آلات، زراعت کی اشیاء، چمڑے سے بنی مصنوعات اور کھیل سے متعلق چیزوں وغیرہ سے تعلق رکھنے والی چیزوں کو کوریا میں برآمد کرنے والے کاروباری حضرات کی شرکت متوقع ہے.

مدثر علی چیمہ نے مزید کہا کہ جو بھی پاکستان سے چیزیں برآمد کرنے والے کاروباری حضرات کوریا میں موجود ہیں اور اس میٹنگ میں شرکت کرنا چاہتے ہیں، وہ ان سے رابطہ کر لیں تاکہ ان کو پاکستان کی مصنوعات کوریا میں برآمد کرنے میں اگر کوئی مشکلات ہیں تو پاکستانی سفارت خانے کی مدد سے ان کا حل نکالا جاسکے اور زیادہ سے زیادہ پاکستانی مصنوعات کو کوریا میں متعارف کروانے اور فروغ دینے میں آسانی ہو سکے.

Facebook Comments