منگل 07 مئی 2024

سعودی عرب میں‌ شعبان کا چاند نظر آنے سے متعلق اہم پیش گوئی

ریاض(دھرتی نیوز ڈیسک)  سعودی عرب کی فلکی علوم کمیٹی کے سربراہ نے ماہِ شعبان المعظم 1442 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیش گوئی کردی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق فلکیت کے حوالے سے بنائی جانے والی کمیٹی ’فلکی علوم‘ کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاہرہ نے پیش گوئی کی ہے کہ ’مطلع صاف ہونے کی صورت میں ماہ شعبان 1442 ہجری کا چاند چودہ مارچ کو بعد نمازِ مغرب افق پر واضح طور پر دیکھا جاسکے گا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’چاند مغربی حصے کی جانب سے نمودار ہوگا، فوٹو گرافی کا شوق رکھنے والوں کے لیے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ ہلال کی تصاویر بنائیں‘۔

انجینیئر ماجد ابو زاہرہ کا کہنا تھا کہ ’چاند کی پیدائش کل دوپہر ایک بج کر 21 منٹ پر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے اس کے نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں، مطلع صاف ہونے کی صورت میں شہری اسے باآسانی دیکھ سکیں گے‘۔

واضح رہے کہ اسلامی کلینڈر میں ماہ شعبان کے 29 یا 30 دنوں کے بعد رمضان المبارک کا آغاز ہوجاتا ہے، اس مہینے کو ’روزے‘ جیسے فرض کی وجہ سے بہت زیادہ اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔

Facebook Comments