جمعہ 26 اپریل 2024

کرونا وائرس بے قابو ، 1100 سے زائد زندگیاں نگل گیا

کرونا وائرس بے قابو ، 1100 سے زائد زندگیاں نگل گیا

بیجنگ : چین میں کرونا وائرس 1100 سے زائد زندگیاں نگل گیا جبکہ 45 ہزار افراد وائرس کا شکار ہیں، برطانوی سائنسدانوں نے وائرس کی ویکسین تیار کرلے کا دعوی کیا ہے، جس کی آزمائش چوہوں پرکی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین میں کرونا وائرس بے قابو ہوگیا، مزید ستانوے مریض دم توڑ گئے، جس کےبعد ہلاکتوں کی تعداد 1113 ہوگئیں ہیں جبکہ 45 ہزار افراد جان لیوا وائرس کا شکار ہیں۔

ووہان اسپتال میں مریض اور ڈاکٹرز نے ڈانس کرکے ماحول کو خوشگوار بنایا۔

برطانوی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہےکہ وائرس کی ویکسین تیار کرلی ہے، جس کی آزمائش چوہوں پر کی جارہی ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت نے وائرس کو کوڈ انیس نام دے دیا ہے اور کہا کرونا وائرس سے بچاو کی ویکسین اٹھارہ ماہ میں دستیاب ہوگی۔

جاپان کی بندرگاہ پر کھڑے کروز شپ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 174 ہوگئی ہے، کروز شپ ایک ہفتے سے قرنطینہ میں ہے ، جس میں تین ہزار افراد موجود ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، 27 ممالک میں 250 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments