منگل 14 مئی 2024

اٹک: ڈمپر اور وین میں خوف ناک ٹکر، 6 جاں بحق، 11 شدید زخمی

اٹک: ڈمپر اور وین میں خوف ناک ٹکر، 6 جاں بحق، 11 شدید زخمی

اٹک: فتح جنگ روڈ قطبال ٹول پلازہ کے قریب ڈمپر اور وین میں خوف ناک ٹکر کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 11 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قطبال ٹول پلازہ کے قریب حادثہ ڈمپر اور ہائی ایس کے درمیان تصادم کی صورت میں پیش آیا، ڈمپر ڈرائیور کی غفلت اور غلط کراسنگ کی وجہ سے ڈمپر سامنے سے آنے والی ہائی ایس پر چڑھ دوڑا، جس سے 6 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی، طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل اسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا، حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق پنڈی گھیب سے ہے، ہائی ایس بھی راولپنڈی سے پنڈی گھیب جا رہی تھی۔

جھل مگسی میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، 16 افراد جاں بحق

یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں باراتیوں سے بھری بس کھائی میں جا گری تھی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے تھے، جاں بحق افراد میں دولھے کے 2 بھائی بھی شامل تھے۔ لیویز ذرایع کے مطابق باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔

31 جنوری کو گوجر خان جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، جن میں 3 سگے بھائی بھی شامل تھے۔ تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرانے حادثہ پیش آیا تھا۔

Facebook Comments