اتوار 12 مئی 2024

نوازشریف کی والدہ بیمار بیٹے کی تیماداری کی لندن روانہ

نوازشریف کی والدہ بیمار بیٹے کی تیماداری کی لندن روانہ

لاہور : سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ لندن روانہ ہوگئیں، جہاں وہ اپنے بیٹے کی عیادت کریں گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے نواز شریف کےدل کااہم پروسیجرپلان کیاگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ بیماربیٹےکی تیماداری کی لندن روانہ ہوگئیں , بیگم شمیم پی آئی اےکی پرواز757 کے ذریعے روانہ ہوئیں۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بیگم شمیم کی لندن روانگی نوازشریف کو دل کی تکلیف کے تناظر میں ہے، بیگم شمیم شریف نوازشریف کےعلاج کے دوران لندن میں ان کے پاس رہنا چاہتی ہیں۔

ذرائع کاکہنا ہے برطانوی ڈاکٹروں نے آئندہ ہفتے سابق وزیراعظم کےدل کااہم پروسیجرپلان کیاہے جبکہ ان کی کورونری انجیوگرافی کرنے پرغورکیاجارہاہے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کو فوری علاج شروع کرنےکیلئےبیگم شمیم راضی کریں گی ، نوازشریف نےمریم کی عدم موجودگی پردل کاپروسیجرشروع کرنے سے انکار کیا تھا۔

گذشتہ روز سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سامنے آئی تھی ، رپورٹ میں تجویز دی گئی تھی کہ انجیو گرافی جلد از جلد کرائی جائے، اگر نواز شریف کی کورونری انجیو گرافی نہ کرائی گئی تو جان کو خطرہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کے دل کو خون کی روانی تسلسل سے نہیں ہو رہی، غیر متوازن پلیٹ لیٹس کی وجہ سے حالت خطرے سے دوچار ہو سکتی ہے۔ انھیں علاج کے لیے برطانیہ میں طبی ماہرین کی زیر نگرانی رہنا چاہیے، کنسلٹنٹ ڈاکٹر کاظمی سے 24 فروری کا وقت بھی لیا گیا ہے۔

خیال رہے ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا کہ نواز شریف زندگی اور موت کی کشمکش میں متبلا ہیں مگر انھوں نے مریم نواز کے بغیر آپریشن معطل کرا دیا، نواز شریف کی سرجری میں کسی بھی قسم کی تاخیر خطرناک ہو سکتی ہے، کار ڈیک انٹروینشن نواز شریف کی زندگی موت کا مسئلہ ہے، اس میں تاخیر ان کی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوگا۔

Facebook Comments