جمعرات 06 مئی 2021

چوروں کا اسپتال پر دھاوا، بڑی تعداد میں کرونا ویکسین چوری

نئی دہلی(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)چوروں نے اسپتال کو بھی نہ بخشا، بھارتی میں لیٹروں نے رات گئے اسپتال سے کرونا ویکسین کی 1700 سے زائد خوراکیں چرالیں۔

بھارت میں کرونا کی بگڑتی صورتحال سے پہلے ہی شہریوں کا برا حال ہے یومیہ بنیادوں پر کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے جب کہ ہلاکتوں کے باعث لاشوں کی تدفین و آخری رسومات کےلیے جگہ بھی ختم ہوچکی ہے۔

ایسی ہولناک صورتحال میں کرونا ویکسین کی چوری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ریاست ہریانہ کے ضلع جنڈ میں واقع کرونا ویکسینیشن سینٹر سے دو لوگوں کو کرونا ویکسین کی 1710 خوراکیں لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ویکسینیشن سینٹر کے انچارج نے اسٹور کا دورہ کرکے چوری کی تصدیق کی اور تحقیقات کا آغاز کیا۔

مقامی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج ہوتے ہی تحقیقات کا آغاز کردیا تھا تاحال کیسز میں کوئی پیشرفت سامنے نہیں آسکی۔

Facebook Comments


Holy Quran is re-placed in the Holy Haram – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Bulletin 03 PM Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9 AM Dharti News Bulletin 03 PM Pak Media Journalist Saudi Arabia Aftar Dinner – Dharti News Local and International Bulletin 01 PM