منگل 14 مئی 2024

فریج میں رکھا گوندھا ہوا آٹا کیوں نہیں رکھنا چاہیئے؟ ڈاکٹر حضرات یہ باتیں ہمیشہ کیوں چھپاتے ہیں؟

جس گھر میں فریج ہو اور وہاں گوندھا ہوا آٹا سٹورنہ کیا جاتا ہو یہ ناممکن سی بات ہے ۔ یہ گھروں میں خواتین کی عمومی روٹین بن چکی ہے کہ وہ آٹا گوندھ کر فریج میں سٹور کرلیتی ہیں اور تین چار دن تک استعمال ہوتا رہتا ہے ۔ اور جب یہ آٹا ختم ہوتا تو اور گوندھ کر فریج میں رکھ دیا جاتا ہے ۔ آج ہم گوندھے ہوئے آٹے کو فریج میں سٹور کرنے کے چند ایسے نقصانات کے بارے میں بتانے والے ہیں جن کو سننے کے بعد آپ ایسا ہر گز نہیں کریں گے ۔

فریج اور فریز ر کی ایجاد نے ہمارے لیے آسانیاں ضرور پیدا کی ہیں جہاں ان چیزوں کے فائدے ہیں وہاں ان چیزوں کے نقصانات بھی ہیں ان نقصانات سے بچنے کیلئے چاہیے کہ مختلف اشیاء کو سٹور کرنے میں احتیاط سے کام لیا جائے مختلف اشیاء کو اسٹور کرنے میں کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے ۔ اس پر بھی ہم بات کریں گے یہ معلوم ایسی ہے جو ہر شخص کیلئے ضروری ہے ۔آپ کو آٹے کو فریج میں رکھنے کے نقصانات بھی بتاتے ہیں لیکن آپ کو مختلف اشیاء کے فریج یا فریزر میں سٹور کرنے کے حوالے سے بتاتے ہیں

فریج یا فریزر میں اشیاء کو سٹور کرتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے ۔ گوشت مچھلی مرغی ، سبزی ،پھل مکھن پنیروغیرہ روزانہ بازار میں جاکر خریدنا مشکل ہوتا ہے ۔ فریج میں اشیاء اُصولوں کے مطابق رکھی جائیں غزائی اشیاء جن کو آپ نے فریزر میں رکھنا ہے خصوصاً گوشت مرغی مچھلی وغیرہ ان کی اچھی طرح جانچ کرلیں کہ یہ کہیں سے خراب نہ ہورہی ہوں ۔ یہ تسلی کرلینے کے بعد انہوں سیلوفین کی تھیلیوں زپ والے بیگ جار بوتلوں وغیرہ میں ڈال کر منہ بند کرکے فریزر میں رکھیں۔

جس ڈبے پیکٹ یا تھیلی میں ڈال کر فریزر میں رکھنی ہوں اسے لازماً ایئر ٹائیٹ ہونا چاہیے ۔ فریزر میں اشیاء کے پیکٹ وغیرہ اس طر ح رکھیں کہ ان کے درمیاں کوئی جگہ خالی رہے کم جگہ پر بہت زیادہ چیزیں ٹھونس کر رکھ دینے سے وہ جلد منجمد نہیں ہوتیں اور ان کے خراب ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔گوندھے ہوئے آٹے کو رکھ چھوڑنے کے کیا نقصانات ہیں ۔ دنیا بھر میں روٹی پکانے کیلئے آٹے کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ آٹا گوندھ کر اس ے روٹی پکائی جاتی ہے ۔پہلے زمانے میں جب فریج کی سہولت نہیں تھی لوگ اتنا آٹا گوندھتے جتنا استعمال ہوتا ۔

جب سے فریج آیا ہے تب سے اندازے غلط ہونے لگے ہیں خواتین کئی دنوں کا آٹا بنا کر سٹور کرلیتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ عمل کرنا صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے ۔ آٹے میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ وہ مختلف چیزوں کو اپنے اندر جذب کرسکے جب فریج میں بہت ساری چیزیں ہوں تو ان کے ساتھ ہونے والے جراثیم بھی آٹے کی طرف منتقل ہوجاتے ہیں جو کہ انسانی پیٹ کی طرف منتقل ہوجاتے ہیں

یہی وجہ ہے کہ آجکل پہلے زمانے کی نسبت بیماریاں بہت زیادہ ہیں آئے دن نئی نئی بیماریاں سامنے آرہی ہے ۔ آٹا اتنا ہی گوندھا جائے کہ جو ایک ہی وقت میں استعمال ہوسکے ۔ دوسرے وقت کیلئے الگ سے تازہ آٹے گوندھیں تاکہ آپ اور آپکے گھر والے بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔شکریہ

Facebook Comments