اتوار 28 اپریل 2024

گھر میں بلی پالنے سے انسان کی صحت پر کیا اچھے اثرات پڑتے ہیں؟ جانیں گھر میں بلی پالنے کے 5 بڑے فائدے جسے جان کر آپ بھی گھر میں بلی لے آئیں گے

اگرچہ اسلام میں بلیاں حلال نہیں ہیں لیکن انہیں پاکیزہ اور طاہر حیوانات میں شامل کیا جاتا ہے اور وہ بلی جو کسی کی ملکیت نہ ہو اسے پالا جا سکتا ہے ۔ہم آج یہاں گھر میں بلی پانے کے ان 5 بڑے فوائد کے بارے میں بات کریں گے جو آج سے پہلے آپ نے کبھی نہیں سنیں ہوں گے اور یہ فوائد آپکو ہمیشہ صحت مند رکھ سکتے ہیں۔

ڈپریشن کے مرض سے چھٹکارا
سائنسی اعتبار سے گھر میں بلی پالنے کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ بلیوں کو انسانوں کا چھونا، پیار کرنا اور ان کےساتھ کھیلنا بے حد پسند ہوتا ہے اور انسان بھی اس سے محظوظ ہوتا ہے، ماہرین کے مطابق بلی کو چھونے ، پیار کرنے سے ڈپریشن کے مرض کا علاج ہوتا ہے، اس کے بالوں میں خاص قسم کے بیکٹیریا پائے جاتے ہیں، جو انسانی جسم میں ڈپریشن کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں چنانچہ پالتو بلی کو اپنے ساتھ لپٹا کر بٹھایا جائے یا پھر سلایا جائے تو اس سے نہ صرف آپ کی بلی خوش ہوگی بلکہ یہ عمل آپ کو ڈپریشن سے بھی نجات دلائے گا۔

کیڑے مکوڑوں سے نجات
پالتو بلی گھر میں رکھنا اس لیے بھی فائدہ مند ہے کیونکہ یہ گھر میں پائے جانے والے کیڑے مکوڑے،اور چوہے وغیرہ کو کھا جاتی ہے۔

تنہائی اداسی ختم ہونا اور نیند بہتر آنا
جو لوگ بلیاں پالتے ہیں ان میں ‌ دل کی بیماری کا خطرہ کم ہوجاتا ہے اور ان لوگوں میں تنہائی کا احساس اور اداسی کم ہوجاتی ہے اور جن لوگوں کے پاس بلی ہوتی ہے ان کو نیند بھی بہتر آتی ہے اور جو بچے بلیوں ‌ کے ساتھ پلے بڑھے ہوں ‌ان میں ‌ الرجیز کم ہوتی ہیں۔

بچوں کا دل بہلتا ہے
جن لوگوں ‌ کے بچے بڑے ہوچکے ہوں اور خالی گھونسلے کے احساس کا شکار ہوں، ان کے لیے بلیاں پالنا اور بھی فائدہ مند ہے۔ اس سے ان کا دل بہلا رہتا ہے اور وہ اپنے جوان بچوں ‌کی زندگی میں دخل اندازی کم کر سکتے ہیں۔

جسمانی و زہنی صحت پر اہم و مثبت اثرات
2011 کی ایک تحقیق سے یہ پتا چلا کہ جو لوگ جانور پالتے ہیں انہیں ڈاکٹر کے پاس 15 فیصد کم جانا پڑا۔ اس سے یہ معلوم ہوا کہ ذہنی صحت کے ساتھ ساتھ پالتو جانوروں کا جسمانی صحت پر بھی مثبت اثر ہوتا ہے۔ اس بات کو ایک چینی ریسرچ سے دوبارہ ثابت کیا گیا جب یہ دیکھا گیا کہ چینی خواتین جو بالتو جانوروں کی مالک تھیں، زیادہ باقاعدگی سے ورزش کرتی تھیں۔

Facebook Comments