پیر 20 مئی 2024

بھارت میں کورونا ویکسین کی قیمت طے کردی گئی، ایک خوراک کتنے کی ملے گی؟

نئی دلی (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس ویکسین کی قیمت طے کردی گئی ہے۔

بھارت بائیو ٹیک کی جانب سے کورونا ویکسین کی قیمت کا تعین کردیا گیا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک 600 روپے میں دی جائے گی جبکہ نجی ہسپتالوں کو ویکسین 1200 روپے فی خوراک کے حساب سے فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ برآمدات کیلئے کورونا ویکسین کا ریٹ 15 سے 20 ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کی اکثر ریاستی حکومتوں کی جانب سے کورونا ویکسین کی مفت فراہمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ بھارت میں یکم مئی سے 18 سال سے اوپر عمر کے افراد کی ویکسی نیشن مہم شروع ہوجائے گی۔

Facebook Comments