جمعہ 17 مئی 2024

کورونا وائرس: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کا داخلہ معطل کردیا

کورونا وائرس: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کا داخلہ معطل کردیا

سعودی عرب نے نئے کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی عوام کے لیے عمرہ اور سیاحت کو معطل کردیا ہے۔

مسلمانوں کے لیے مذہبی اہمیت کے حامل مکہ اور مدینہ شہر کی رکھوالی کرنے والی سعودی ریاست سالانہ لاکھوں مسلمانوں کی میزبانی کرتا ہے جبکہ حج کے موقع پر اس تعداد میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

سعودی عرب نے گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں نئے سیاحتی ویزہ متعارف کرائے تھے۔

وزارت خارجہ امور نے بیان میں کہا کہ یہ معطلی عارضی ہے تاہم انہوں نے اس کے خاتمے کا وقت نہیں بتایا۔

یہ بات واضح نہیں کہ جولائی کے مہینے میں آنے والا حج اس سے متاثر ہوگا کے نہیں۔

مدینہ میں مسجد نبوی میں داخلہ بھی معطل کردیا گیا ہے۔

سودی عرب میں اس وقت تک کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تاہم سعودی ریاست کے پڑوسی ممالک میں یہ پھیل چکا ہے۔

وزارت نے یہ واضح نہیں کہ کونسے ممالک اس سے متاثر ہوں گے تاہم ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی صحت اتھارٹیز اس کا فیصلہ کریں گی کہ وائرس کہاں پر خطرناک حد پر ہے۔

سعودی عرب کے اعلیٰ سیاحتی حکام کا کہنا تھا کہ اکتوبر کے مہینے سے اب تک تقریباً 4 لاکھ سیاحتی ویزا جاری کیے جاچکے ہیں اور 2030 تک ملک سالانہ 10 کروڑ لوگوں کی توجہ اپنی طرف جاری کرنے کا ہدف ہے۔

وبا کے پھیلنے کے مرکز چین میں رازانہ کی حساب سے نئے کیسز کی تعداد کو اٹلی اور ایران نے پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں یہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ایشیا میں کئی سو نئے کیسز سامنے آئے جبکہ پاکستان، سویڈن، ناروے، گریس، رومانیہ اور الجزائی میں بھی پہلی مرتبہ کرونا وائرس کا کیس سامنے آگیا ہے۔

امریکی صحت اتھارٹیز کے پاس اس وقت 59 کیسز موجود ہیں جن میں زیادہ تر جاپان کے ایک بحری جہاز میں موجود افراد شامل ہیں۔

Facebook Comments