منگل 30 اپریل 2024

جتنا ضرورت ہے اتنا ہی کھانا منگوائیں کیونکہ۔۔ کس ملک کی حکومت نے کھانا ضائع کرنے پر لاکھوں کا جرمانہ کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ جانیں

دنیا بھر میں لوگ ہمیشہ ضرورت سے زیادہ کھانا منگوا لیتے ہیں جوکہ اکثرو اوقات ضائع ہی ہوتا ہے کھانے کی اسی بے حرمتی کو روکنے کیلئے چین کے دارلحکومت بیجنگ کی بلدیاتی انتظامیہ نے اپنی عوام پر پابندی لگا دی ہے کہ کوئی بھی ضرورت سے زیادہ کھانا نا منگوائے ،اس فیصلے کے مطابق اگر کوئی ضرورت سے زیادہ کھانا منگوانے والے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے یا پھر کوئی بھی شخص کسی کو زیادہ کھانا منگوانے پر مجبور کرے تو اسے 10 ہزار یو آن جرمانہ کیا جائے گا ، پاکستانی روپے میں یہ رقم ڈھائی لاکھ بنتی ہے۔

اس کے علاوہ حکام نے کہا کہ کھانے کی ترسیل کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ وہ صارفین کو کھانے کی مناسب مقدار میں آرڈر دینے کی یاد دہانی کروائیں اور آن لائن سروس فراہم کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ وہ کم کھانے کو فروغ دینے یا کھانے کے انتخاب کیلئے ویب سائیٹ پر ضروری معلومات عوام کے ساتھ شئیر کریں۔ واضح رہے کہ بیجنگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس ضابط اخلاق کو بنانے کا مقصد کھانے کے ضیاع کو روکنا ہے اور سادہ،سبز اور کم کاربن والی غذا کو فروغ دینا ہے۔

Facebook Comments