منگل 30 اپریل 2024

بجلی کے کھمبوں سے اچانک پانی نکل آیا اور پھر۔۔ جانیں ان عجیب حادثوں کے بارے میں

کراچی میں پانی قلت کوئی نئی بات نہیں مگر کئی کئی دنوں تک پانی کا ناغہ شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن جاتا ہے۔

کراچی میں پانی کی غیر دستیابی معمولی بات ہے مگر اب جو ویڈیو آپ دیکھنے جا رہے ہیں اس میں کراچی علاقوں میں بجلی کے کھمبوں سے پانی نکل رہا ہے۔

کراچی کے علاقے سیکٹر سیون ڈی میں بجلی کے کھمبے سے پانی نکلنے لگا۔ شہری نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی ہے۔


شہری کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ اور کے الیکٹرک کے نئے کارنامے نے بجلی کے کھمبے سے پانی نکال دیا ہے۔

جبکہ کراچی کے ایک اور علاقے میٹروول سائٹ ایریا میں بھی بجلی کے کھمبے سے پانی کا فوارا پھوٹ پڑا ہے۔


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پانی کے اس فوارے کا بہاؤ اس قدر تیز ہے کہ لوگ با آسانی پانی بھر رہے ہیں۔ جبکہ لوگ حکومتی نا اہلی پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے یہ ویڈیو 2018 میں ایک پیج پر اپلوڈ کی گئی تھی تاہم ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں اور ان واقعات سے عوام کی جان کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔

Facebook Comments