منگل 30 اپریل 2024

کیا اب کارساز کی دلہن لوگوں کے گھروں میں داخل ہورہی ہے؟ ایک اور حیران کر دینے والا واقعہ

کارساز کے علاقے میں دکھائی دینے والی دلہن سے کون واقف نہیں جسے اکثر لوگ چڑیل کہتے ہیں- اس نے ایک طویل عرصے سے لوگوں کو خوفزدہ کر رکھا ہے- کچھ عرصہ قبل یہ دلہن ملیر کے علاقے میں بھی دیکھی گئی تھی جس پر یہ کہا گیا کہ شاید اب یہ ملیر منتقل ہوچکی ہے-

تمام مذاق سے قطع نظر اکثر افراد رات کے وقت کارساز روڈ سے گزرتے تھوڑا بہت خوف میں مبتلا ضرور ہوتے ہیں- برینڈ سینریو نامی ایک ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب اس دلہن کی کھوج لگانے کی کوشش کی تو انہیں اسی طرح کا ایک واقعہ اور سننے کو ملا تاہم جن خاتون کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا وہ اب بھی بے یقینی کا شکار ہیں کہ آخر ان کے ساتھ ہوا کیا تھا؟-

ہوا کیا تھا؟
خاتون شیئر کرتی ہیں کہ جب وہ خوفزدہ ہوتی ہے تو وہ اپنی لائٹس کھلی رکھ کر اپنے کمرے میں سو رہی ہوتی ہیں۔ جبکہ سارا گھر ہمیشہ کی طرح اندھیرے میں ساری رات ڈوبا رہتا ہے۔

ایک موقع پر انہیں لگا کہ ان کے کمرے میں کوئی اور بھی موجود ہے وہ یکدم اٹھ بیٹھیں اور انہوں دیکھا کوئی ان پر جھکا ہوا ہے- پہلے انہیں خیال آیا کہ شاید ان کی والدہ ہیں جو تسبیح پڑھ رہی ہیں اور ساتھ ہی انہیں پیچھے آنے کا اشارہ کر رہی ہیں- اشارہ دیکھ کر خاتون کو خیال آیا کہ شاید وہ انہیں نماز کے لیے بلا رہی ہیں اس لیے وہ پیچھے پیچھے چل پڑیں-

جیسے ہی وہ کمرے سے باہر آئیں تو دیکھا کہ کوریڈور میں اب بھی اندھیرا تھا- جبکہ ان کی والدہ کی عادت تھی کہ وہ جب نماز کے لیے اٹھتیں تو کمرے اور کوریڈور کی لائٹیں روشن کردیتی تھیں-

اس چیز نے خاتون کو نیند میں ہونے کے باوجود چونکنے پر مجبور کر دیا- جس کے بعد خاتون نے باآواز بلند “ امی “ کہا- لیکن دوسری جانب سے آواز آنے کے بجائے سامنے چلنے والا فرد اچانک غائب ہوگیا-

اس گبھراہٹ میں خاتون نے اپنی والدہ کو اچانک ان کے کمرے سے نکلتے ہوئے دیکھا- جس پر خاتون نے والدہ سے سوال کیا کہ “ کیا آپ نے فجر کی نماز پڑھ لی؟“- والدہ نے جواباً کہا “ 3 بجے کونسی نماز ہوتی ہے“-

خاتون کا کہنا ہے کہ میں سیدھا اپنے کمرے میں گئی اور جتنی سورتیں یاد تھی سب پڑھ ڈالیں- لیکن ان کی سوچ یہی رہی کہ وہ کون تھی اور انہیں کہاں لے جارہی تھی اور اگر وہ چلی جاتیں تو کیا ہوتا؟

اس کہانی کی حقیقت کے بارے میں تو کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن ایک سوال تو ضرور پیدا ہوتا ہے کہ کیا کارساز کی دلہن اب لوگوں کے گھروں میں داخل ہورہی ہے؟

Facebook Comments