جمعہ 26 اپریل 2024

زیادہ دولت مند انسان کو اللہ اور دولت کیوں دیتا ہے؟

مجھے اس شخص پر تعجب ہوتا ہے۔ جو روز دیکھتا ہے۔ کہ اس کی سانس اور عمر کم ہورہی ہے ۔ او ر وہ م و ت کے لیے تیاری نہیں کرتا۔ جس انسان کی جان نکل جائے تو وہ زندہ نہیں رہتا اور جس انسان سے احساس نکل جائے تو پھر وہ انسان ہی نہیں رہتا۔ اچھا دوست ہاتھ اور آنکھ کی طرح ہوتا ہے۔ جب ہاتھ کو درد ہوتا ہ۔ تو آنکھ روتی ہے۔ اور جب آنکھ روتی ہے۔ تو ہاتھ آنسوؤں کو صاف کرتے ہیں۔ عجیب مشکل میں ہوں بولتاہوں تو کہتے ہیں کہ علی کو اقتدار کا لالچ ہے اور چپ رہوں تو کہتے ہیں کہ علی م و ت سے ڈرگیا۔ قسم خدا کی علی م و ت سے ایسا ہی مانوس ہے جیسے کوئی زندگی سے ہوتا ہے میرے سینے میں ایسا علم پوشیدہ ہے۔ جو مجبور کیے ہوئے ہیں۔ اسے ظاہر کردوں۔ تو تم لوگ لرزنے لگو۔ دو چیزوں کے ثواب کو تولا نہیں جاسکتا مع اف کردینا اور عدل کرنا۔

جو مصیبت انسان کو اللہ سے دور کردے۔ وہ س زا ہے۔ اور جو اللہ کے نزدیک کردے وہ آزمائش۔ جاہل کے سامنے عقل کی بات مت کرو پہلے وہ بحث کرے گا۔ اور پھر اپنی ہار دیکھ کر دشمن ہوجائےگا۔ اگر کوئی شخص اپنی بھوک مٹانے کےلیے روٹی چوری کرے تو چور کے ہاتھ کاٹنے کی بجائے بادشاہ کے ہاتھ کاٹے جائیں۔ ایسے شخص کے ساتھ غداری کتنی بری ہے۔ جس نے خود کو تمہارے سپر دکیا ہو۔ جب تمہارے دل میں کسی کےلیے نف رت پیدا ہونے لگے تو فوراً اس کی اچھائیاں یاد کر و۔ خاموشی ایک عظیم نعمت ہے۔ خاص پر اس وقت جب اختلافات زیادہ ہوں، آوازیں بلند ہوں، علم کی کمی ہو اور دلیل کی کوئی اوقات نہ ہو۔ دل میں برائی رکھنے سے بہتر ہے۔ ناراضگی ظاہر کردو۔ دوست کی غلطی ریت پر لکھو تاکہ پانی اسے مٹا دے اور دوست کے احسان پتھر پر لکھو۔

تاکہ کوئی اسے مٹا نہ سکے۔ ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو۔ کیونکہ یہ ہر خیروبرکت کےزوال کا باعث ہے۔ تمہاری منہ سے نکلی ایک گالی تمہاری قب ر میں ایک ایسا بچھو پیدا کرتی ہے جس کے ایک مرتبہ کاٹنے سے انسان ستر ہاتھ زمین دھنس جاتا ہے۔ تین رشتے بے نقاب ہوجاتے ہیں۔ بڑھاپے میں اولاد، مصیبت میں دوست اور غربت میں بیوی۔ انسان کے جسم کا سب سے خوبصورت حصہ دل ہے۔ اگر یہی صاف نہ ہوتو چمکتا چہرہ کسی کام کا نہیں۔ اچھے لوگوں کا تمہاری زندگی میں آنا تمہاری قسمت ہوتی ہے۔ اور انہیں سنبھال کررکھنا تمہارا ہنر۔ دوست کے ساتھ اس نمک کی طرح رہو جو کھانے میں دکھائی نہیں دیتا، لیکن اگر نہ ہو تو اس کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے۔ انسانیت بہت بڑا خزانہ ہے۔ اسے لباس میں نہیں انسان میں تلاش کرو۔ عورتوں کی عقلیں ان کے جمال میں ہیں۔ اور مردوں کا جمال ان کی عقلوں میں ہے۔ کسی کے برا کہہ دینے سے نہ ہم برے ہوجاتے ہیں۔ نہ اچھے کیونکہ زبان سے شخص خود کا ظرف دکھا سکتا ہے۔ دوسرے کا عکس نہیں۔

Facebook Comments