پیر 20 مئی 2024

کیا صنم سعید اور محب مرزا شادی کر چکے؟

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

دونوں اداکار ایک دوسرے کے ہمراہ متعدد ڈراموں سمیت دو فلموں میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ دونوں شوبز اسٹار رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکے ہیں تاہم اداکاروں کی جانب سے تاحال ان خبروں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

محب مرزا اس سے قبل اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ کے شوہر تھے جبکہ ان کی شادی 14 سال بعد ختم ہو گئی۔

رپورٹس کے مطابق دونوں کی طلاق کے بعد صنم اور آمنہ نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے ان فولو کر دیا جبکہ صنم نے محب کو ان فولو نہیں کیا۔

مزید تفصیلات جانیئے اس ویڈیو میں:

https://youtu.be/f8HYxHKLMT0

Facebook Comments