منگل 30 اپریل 2024

بھنگ کو میتھی سمجھ کر کھانے سے خاندان اسپتال منتقل

بھنگ کو میتھی سمجھ کر کھانے سے خاندان اسپتال منتقل

بھارت میں  ایک خاندان نے بھنگ کے پتّوں کو میتھی سمجھ کر کھا لیا جس کے باعث ان کی حالت غیر ہوگئی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا واقعہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں ایک مقامی سبزی فروش نوال کشور نے نتیش نامی شخص کو بھنگ کے پتوں کو مذاق میں میتھی کہہ کر بیچ دیا۔

بعدازاں نتیش نے یہ بھنگ کے پتے اپنی بھابی کو پکانے کے لیے دے دیے اور ان کے گھر میں موجود 6 افراد نے اسے پہچانے بغیر سبزی سمجھ کر کھا لیا۔

جیسے ہی خاندان نے کھانا کھایا تو تمام گھر والوں کی طبعیت عجیب ہونے لگی جس کے بعد انہوں نے پڑوسی سےڈاکٹر کو بلانے کا کہا۔

جتنی دیر میں ڈاکٹر کو فون کیا گیا تو پورا خاندان بے ہوش ہوگیا۔

پڑوسی نے فوراً ہی پولیس کو بلا لیا اور ساتھ ہی متاثرہ خاندان کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش کرنا شروع کی اور گھر میں موجود بچی ہوئی سبزی کو دیکھا تو انہیں معلوم ہوا کہ یہ تو بھنگ کے پتے ہیں۔

پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش کرتے ہوئے سبزی فروش کو حراست میں لے لیا اور مقدمہ بھی  درج کردیا۔

Facebook Comments