محمد عامر کی دوسری کورونا ٹیسٹ رپورٹ
پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کا دوسرا کرونا ٹيسٹ بھی منفی آگيا جس کے بعد انہوں نے ڈربی ميں پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کرليا۔
مد عامر ٹيسٹ اسکواڈ کا حصہ نہيں ہيں لہٰذا وہ ڈربی ميں پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے ساتھ ٹريننگ جاری رکھيں گے۔
دوسری جانب فاسٹ بولر حارث رؤف کا پاکستان ميں دوسرا کرونا ٹيسٹ بھی منفی آگيا ہے اور وہ کل انگلينڈ روانہ ہونگے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 5 اگست سے مانچسٹر میں شروع ہوگا۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کےخلاف 2-1 سے ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی ہے
متعلقہ خبریں
Facebook Comments