منگل 30 اپریل 2024

کورونا کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوائی کی قیمت میں کمی

کورونا کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوائی کی قیمت میں کمی
فوٹو :فائل

اسلام آباد(دھرتی نیوز) معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کورونا کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوائی کی قیمت میں کمی کر دی گئی۔

کابینہ اجلاس کے بعد انہوںنے میڈیا کو بتایا کہ کورونا کے علاج کے لیے میڈیسن کی قیمت 10ہزار سے کم کر کے 8400روپے کر دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ کینسر، ہارٹ اٹیک سمیت 94ادویات جن کا پچھلے دنوں قلت کا سامنا تھا ان کی قیمتیں مناسب سطح پر لانے اور مارکیٹ میں دستیابی کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ جان بچانے والی ادویات کی ہرممکن دسیتابی کی کوشش کی جائے گی۔ 

 واضح رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خا ن کو صحت کے شعبے کے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

Facebook Comments