منگل 30 اپریل 2024

سابق پوپ موسیقار کی بیوہ کو 3 سال قید کی سزا، جرمنی

سابق پوپ موسیقار کی بیوہ کو 3 سال قید کی سزا، جرمنی

جرمنی کی عدالت نے داعش میں شامل ہونے والے مقتول سابق پوپ موسیقار کی بیوہ کو دہشت گرد تنظیم میں شمولیت کے الزام میں 3 سال قید کیسزا سنا دی

جرمن ویب سائٹ ڈی ڈبلیو کے مطابق جرمنی کی ہیمبرگ عدالت نے 36 سالہ امیمہ اے نامی خاتون کی مکمل شناخت ظاہر نہیں کی، تاہم عدالت کا کہنا ہے کہ خاتون تیونسی نژاد ہے لیکن جرمن قوانین کے تحت اس کی مزید شناخت خفیہ رکھی گئی ہے۔

امیمہ پر اپنے بچوں کی پرورش میں کوتاہی برتنے اور غیرقانونی طریقے سے جنگجوؤں کو اسلحہ کی فراہمی میں مدد فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ امیمہ نے سال 2015 میں شام کا سفر کیا اور اپنے 3 بچوں کے ساتھ الرقہ میں داعش کے ایک کیمپ میں قیام کیا۔ سن 2015 میں اپنے شوہر کے قتل کے بعد اس نے دوسری شادی ڈینس کوسپرٹ کے ساتھ کی جو ڈیزوڈوگ کے نام سے مشہور ہوچکا تھا۔

یاد رہے کہ ڈینس کوسپرٹ کو امریکی محکمہ دفاع نے سن 2015 میں ایک فضائی حملے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا

Facebook Comments