منگل 30 اپریل 2024

آپ کا کیا قانونی حق ہے کہ جلسہ روکنے کی درخواست دائر کریں،لاہورہائیکورٹ

آپ کا کیا قانونی حق ہے کہ جلسہ روکنے کی درخواست دائر کریں،لاہورہائیکورٹ

لاہور(دھرتی نیوز) کورونا خطرات کے باعث پی ڈی ایم کاجلسہ روکنے کے حوالے سے درخواست پر لاہورہائیکورٹ نے کہاکہ آپ کا کیا قانونی حق ہے کہ جلسہ روکنے کی درخواست دائر کریں، کیا آپ سیاسی کارکن ہیں؟کیا آپ کوئی ریلی نکالنے والے ہیں؟۔

دھرتی نیوزکے مطابق لاہورہائیکورٹ میں کورونا خطرات کے باعث پی ڈی ایم کاجلسہ روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس جواد الحسن نے کہاکہ آپ کا کیا قانونی حق ہے کہ جلسہ روکنے کی درخواست دائر کریں، کیا آپ سیاسی کارکن ہیں؟کیا آپ کوئی ریلی نکالنے والے ہیں؟،ندیم سرور ایڈووکیٹ نے کہاکہ یہ بنیادی حق کے تحفظ کامعاملہ ہے،ہمارے محلے کے لوگوں نے بھی جانا ہے،جسٹس جواد الحسن نے استفسارکیا کہ ایک شخص جس کا تعلق نہیں وہ کیسے اقدام کو چیلنج کرسکتا ہے؟،جسٹس جوادالحسن نے استفسار کیا کہ کبھی زندگی میں جلسوں میں شرکت کی ہے؟،ندیم سرور ایڈووکیٹ نے کہاکہ میں نہیں گیا مگر علاقے کے لوگ جائیں تو کورونا پھیل سکتا ہے ،درخواست گزار کی دادرسی کاہائیکورٹ کے علاوہ کوئی متبادل فورم موجود نہیں ۔

Facebook Comments