افغان خاتون صحافی ملالہ ڈرائیور کے ہمراہ قتل
افغان صوبے ننگرہار کے علاقے جلال آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون صحافی اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔
جلال آباد کے عربانو گولئی میں نامعلوم مسلح افراد نے افغان ٹی وی اینکر اور ٹاک شو کی میزبان ملالہ میوند اور ڈرائیور کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔
افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملالہ میوند اپنے ڈرائیور کے ہمراہ آفس آرہیں تھیں اس دوران ان پر حملہ ہوگیا۔
اینیکاس ٹی وی چینل کے سربراہ زلمے لطیفی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت واقعے کی زیادہ معلومات دستیاب نہیں کہ حملہ کیوں اور کس نے کیا۔
دوسری جانب طالبان نے حملے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔
افغان آزاد جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے سیکیورٹی اداروں پر زور دیا کہ وہ اس ہلاکت کی تحقیقات کرے اور واقعے میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچائے۔
واضح رہے کہ رواں سال کے دوران افغانستان میں اب تک 10سے زائد صحافیوں کو قتل کیا جاچکا ہے
Facebook Comments