منگل 30 اپریل 2024

سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز لیکن ڈالر مہنگا ہوا یا سستا؟

سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز لیکن ڈالر مہنگا ہوا یا سستا؟

کراچی (دھرتی نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جبکہ انٹربینک میں  ڈالر  کی قدر میں 21 پیسے اضافہ دیکھا گیا، سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ۔ 

دھرتی نیوزکے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے اور گزشتہ ہفتے کی بندش سے 216 پوائنٹس آگے  ہے ، اور  100 انڈکس 42687 پر ہے ۔ ادھر انٹربینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہونے کے باوجود 160.35 روپے ہے ۔رپورٹ کے مطابق خام تیل کی قدر 34 سینٹ اضافے سے 46.91 ڈالر فی بیرل ہے  جبکہ سونے کی قیمت 4.30 ڈالر کم ہوکر 1839.30 ڈالر فی اونس ہے ۔

Facebook Comments